پاکستان

جیل جانے کیلئے تیار ہوں، انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مریم نواز

100 کے قریب پیشیاں بھگتیں ،جس طرح ٹرائل کنڈکٹ کیا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے،یقین ہے آخری فتح مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی، لندن میں میڈیا سے گفتگو

لندن :سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل جانے کےلئے تیار ہوں، انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،100 کے قریب پیشیاں بھگتیں ،جس طرح ٹرائل کنڈکٹ کیا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے،یقین ہے آخری فتح مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے قبل فیصلے کا سب کو پتا ہے، احتساب عدالت میں جس طرح ٹرائل کنڈکٹ کیا گیا سب کے سامنے ہے، 100 کے قریب پیشیاں بھگتی، جیل جانے کےلئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں، کسی نے 70 سال میں یہ لڑائی نہیں لڑی، جب ایسے کام کا جھنڈا اٹھالیا ہے تو اس کی ایک قیمت ہے جو ہمیں ادا کرنی پڑے گی اور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے انشاءاللہ پاکستان پہنچ جاوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آخری بال تک مقابلہ کرنا چاہیے اور ہم کریں گے، انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یقین ہے کہ آخری فتح مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ والدہ کی کل سرجری ہوئی ہے اور امید ہے جلد ہوش میں آجائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close