اہم خبریں

:پارٹی کے لئے عوام کے حقوق غصب کرنا قابل قبول ہیں :آصف علی زرداری

مطلق العنانیت کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کرتے ہیں،سابق صدر کا پیغام

اسلام آباد:سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اپنے 5جولائی کے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ آج ہم ڈکٹیٹرشپ کی مذمت کرتے ہیں اور مطلق العنانیت کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کرتے ہیں تاکہ یہ عفریت پھر کبھی سر نہ اٹھا سکے۔ پانچ جولائی 1977ءکو ایک فوجی بغاوت کے ذریعہ پاکستان کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اور اس کے بعد ایک منتخب وزیراعظم کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

آج ہی کے دن سے آئین کو ختم کرنے کی ابتدا ہوئی، دہشتگردوں کو پالنے کی شروعات ہوئیں اور جہاد کی نجکاری کر دی گئی۔ آج ہی کے دن ریاست کے اداروں کو یرغمال بنا لیا گیا اور سارے اداروں پر ڈکٹیٹر نے قبضہ کر لیا۔ آج کے دن پاکستان پیپلزپارٹی کے مطلق العنانی رجحانات پر متنبہ کرتی ہے اور ریاستی ادراروں سے کہتی ہے کہ وہ اپنی آئینی حدوں کے اندر رہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی جمہوریت کو کنٹرول کرنے اور میڈیا کو سنسر کرنے کی مذمت کر چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی اس ڈکٹیٹر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتی ہے جو انصاف سے بھاگ رہا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دن پارٹی میڈیا کی آواز دبانے کی مذمت کرتی ہے اور غیراعلانیہ سنسرشپ کی بھی مذمت کرتی ہے۔ پارٹی کے لئے عوام کے حقوق غصب کرنا قابل قبول ہیں اور پارٹی میڈیا کی تنظیموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ آج کے دن ہم ان لوگوں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ آج کے دن ہم ان لوگوں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لئے بیش بہا قربانیاں پیش کیں اور یہی لوگ قوم کے ہیرو اور ہیروئنیں ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close