پاکستان

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زاخیلوال کی ملاقات

خطے اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر عمر زاخیلوال نے خطے اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران خطے اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے ۔ افغانستان کے سفیر نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاک فوج کے سربراہ کی کوششوں پر تشکر کا اظہار کیا۔

دریں اثناءافغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باقاعدہ ملاقاتوں کے سلسلہ میں بدھ کو ہونیوالی ملاقات کے دوران باہمی اہمیت کے کلیدی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں امن ، افغانستان میں تشدد میں کمی اور امن اور استحکام کیلئے افغان پاک ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد جیسے امور شامل تھے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close