جون 2018،یوریا کھاد کی فروخت میں 43فیصدکمی

0
5

کراچی:جون 2018کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 43 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پانی کے مسائل کے باعث یوریا کھاد کی فروخت میں نمایاں کمی سے فروخت کا حجم 6 لاکھ ٹن رہا جبکہ گزشتہ سال جون 2017 کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 10 لاکھ ٹن سے زائد رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے جون کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں ایک فیصد کامعمولی اضافہ ہوااور اس دوران کھاد کی فروخت کا حجم 2.7 ملین ٹن رہا ہے ، جون 2018 کے دوران ڈی اے پی کی کھاد کی فروخت 50 فیصد کے اضافے سے ایک لاکھ 70ہزار ٹن تک بڑھ گئی جبکہ جنوری تا جون 2018 کے دوران ڈی اے پی کھاد کی فروخت 15 فیصد اضافے سے 6 لاکھ 60ہزار ٹن تک رہی ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here