مہنگائی کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح عبور کرگئی

0
4

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔شماریات ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پیاز کی قیمت میں 67.64فیصد، مٹی کا تیل 17.37فیصد، چاول 13.10فیصد، تعلیم 12.33 اور پٹرول کی قیمت میں 11.19 فیصدکا اضافہ ہوا۔جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا جون 2017-18 کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 9.60فیصد، ڈرگز اور ادویہ 8.99فیصد ٹماٹر 8.27فیصد، گوشت 8.15فیصد، تعمیراتی اخراجات کی شرح میں 8.11فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران چائے 8.10 فیصد، ٹٰیلرنگ 8.10فیصد، ڈاکٹر کے کلینک کی فیس میں 7.36فیصد میڈیکل ٹیسٹ 6.85فیصد اور اخبارات کی قیمت میں 6.85فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران دال ماش کی قیمت میں 25.57 فیصد، دال چنا 19.44فیصد، سگریٹ 17.32فیصد، دال مسور 16.89فیصد، چینی 16.23فیصد اور بیسن کی قیمت میں 13.95فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران گڑ کی قیمت میں 7.40 فیصد، چنے4.32فیصد اور تازہ سبزیاں 3.89 فیصد سستی ہوئی ہیں۔

ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 41.67فیصد، بس کے کرائے 27.91فیصد، کیلے 24.59فیصد، بچوں کے جوتے 16.69فیصد،آلو 6.78 فیصد، ڈیزل 6.63فیصد، آٹو رکشا کے کرائے کی شرح میں 6.50فیصد، پیاز 6.17اور گیس سلنڈر کی قیمت میں 4.91فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر پٹرول 4.86فیصد، سیمنٹ 2.63فیصد، مٹی کاتیل 1.98فیصد اور ٹیکسی کے کرائے میں 1.51فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here