کھیل

شاہین شاہ نے وہی کیا جو ان سے کپتان چاہتے تھے:عبدالرزاق

گذشتہ تین سیریز سے ٹیم کے ساتھ سفر کررہے تھے مگر اب ان کو موقع ملا جس سے انھوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا

کراچی: شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن بولنگ سے سابق اسٹار آل راونڈر عبدالرزاق کا دل بھی جیت لیا، ان کا کہنا ہے کہ نوجوان بولر نے موقع ملتے ہی اپنی صلاحیتوں کا واضح اظہار کردیا۔شاہد شاہ آفریدی زمبابوے میں جاری ٹرائنگولر سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی 45 رنز سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انھوں نے اپنے اسپیل کی دوسری ہی گیند پر ان فارم آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو آوٹ کرنے سمیت 37 بالز پر 3 وکٹیں لیں۔عبدالرزاق نے شاہین کی بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ تین سیریز سے ٹیم کے ساتھ سفر کررہے تھے مگر اب ان کو موقع ملا جس سے انھوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا، وہ بھی کچھ ماہ قبل ہی 18 برس کے ہوئے ہیں مگر بولنگ کسی منجھے ہوئے بولر کی طرح کررہے ہیں یہ ان کی سخت محنت کا ثبوت ہے، وہ کافی باصلاحیت اور ذہین ہونے کے ساتھ بیٹسمین کو پریشان کرنے کا گر جانتے ہیں۔

عبدالرزاق نے کہا کہ شاہین شاہ نے وہی کیا جو ان سے کپتان چاہتے تھے، انھوں نے پاکستان ٹیم کے سب سے بڑے خطرے فنچ کو آوٹ کیا اور میچ کا رخ بدل دیا۔ سابق آل راونڈر نے بیٹنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کینگروز سے گذشتہ میچ میں پاکستانی بیٹسمین باونسرز سے ڈیل نہیں کرپائے تھے مگر اس بار انھوں نے زیادہ عمدگی سے سامنا کیا، خاص طور پر فخر زمان کی پرفارمنس شاندار رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close