پاکستان

ظلم کےخلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا‘مریم نواز

فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے، ان سازشیوں ،مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا،ابھی نہیں تو کبھی نہیں،انشااللہ فتح آپ کی منتظر ہے‘ردعمل

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ فیصلے اللہ کے چلتے ہیں،سازشیوں کے نہیں،نواز شریف ہمیں آپ پر فخر ہے ،آپ ڈرے نہیں، جھکے نہیں،عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے،فتح آپ کی ہو گی۔ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے،آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر احتساب عدالت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی چاہنے والا ہر شخص نواز شریف ہے۔ بڑھتے چلو۔ یہ وہ جنگ ہے جس میں ہار ہے ہی نہیں۔ انشااللہ !۔پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں۔

آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی۔عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ فتح آپ کی ہو گی۔ انشااللہ!۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف آ رہا ہے۔ تبھی تو اس کو روکنے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی۔ آج آخری کوشش تھی۔ انشااللہ پہلے کی طرح ناکامی ہو گی۔عدالتی فیصلے سے قبل اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیرو! گھبرانا نہیں۔آپکے نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں۔

وہ پہلے بھی نااہلی عمر قیدجیل جلاوطنی بھگت چکے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے۔ ان سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا،ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔انشااللہ فتح آپ کی منتظر ہے۔رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر، وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close