کھیل

عالمی کپ: فرانس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

یوروگوئے کا ایونٹ میں سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا

فیفا عالمی کپ فٹ بال 2018 میں آج پہلے کواٹر فائنل میں کانٹے کا مقابلہ فرانس اور یوروگوئے کے مابین کھیلا گیا جہاں مضبوط فرانسیسی ٹیم نے یوروگوئے کو صفر کے مقابلے میں 2سے مات دے دی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال میں آج پہلے کواٹرفائنل کا فیصلہ ہوگیا جہاں فرانس نے یوروگوئے کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی تاہم یوروگوئے کا ایونٹ میں سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین جارحانہ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کھلاڑیوں کی جانب سے حریف گولز پر زبردست حملے دیکھے گئے لیکن ٹورنامنٹ میں اب تک مضبوط ٹیم رہنے والی فرانسیسی ٹیم بلاآخر حریف یوروگوئےکو گول مارنے میں کامیاب ہوگئی جو رافائیل ورانے نے40ویں منٹ میں کیا اور ٹیم 0-1 کی برتری دلائی۔

میچ میں ریفری نے 33ویں منٹ میں لوکس ہرنینڈز کو خراب کھیل کھیلنے پر پیلا کارڈ دیا گیا جبکہ یوروگوئے کے روڈریگو بین ٹینکر کو 38ویں منٹ میں فرانسیسی ٹولیسو کر سلائڈ کرنے گرانے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا اور سزا کے طور پر اگلے میچ میں معطل کردیا۔یوروگوئے ابھی میچ برابر کرنے میں لگے ہوئے تھے کہ فرانس کے اینٹوئن گرزمین نے دوسرے ہاف کے 61ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کرکے ٹیم کو 0-2 کی برتری دلادی اور یوروگوئے کے میچ میں واپسی کے چانسز کو تقریباًختم کردیاجس کے بعد کوئی گول نہ ہوسکا اور میچ فرانس کے نام رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close