دلچسپ و عجیب

نیلی آنکھوں والی بلی سوشل میڈیاپر سپر سٹار بن گئی

انسٹا گرام پر نیلی آنکھوں والی ایک بلی ’کوبی‘ سپر اسٹار بن گئی اور اس کے انسٹا گرام پر 12 لاکھ فالورز ہوچکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ربیکا شیف کنڈ نے تین سال قبل اپنی پالتو بلی کوبی کے نام سے انسٹاگرام اکاونٹ بنایا تھا جس میں وہ نیلی آنکھوں اور سفید بالوں والی اپنی خوبصورت بلی کی دلچسپ اور مسکراتی شرارتوں پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیا کرتی تھیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے انسٹا گرام میں ’کوبی‘ کے فالورز کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی اور اس وقت 1.2 ملین فالورز ہوچکے ہیں۔

صارفین اپنے تبصروں میں کوبی کو سوشل میڈیا پر سب سے مقبول اور خوبصورت بلی قرار دیتے ہیں تاہم کوبی کی سب سے خاص بات اس کی خوبصورت نیلی اور مسحور کن آنکھیں ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ کوبی کی شرارتیں صارفین کو محظوظ کرتی ہیں اس لیے لوگوں کو انسٹا گرام پر کوبی کی تصاویر کا انتظار رہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close