ٹیکنالوجی

اسکائپ میں آخرکار ایک مفید فیچر متعارف

اسکائپ میں اب کسی ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے بعد جب دوسرا صارف اسے دیکھے گا تو اس کا علم آپ کو بھی ہوجائے گا

مائیکرو سافٹ کی ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ نے آخر کار وہ فیچر اپنے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جو اس وقت لگ بھگ تمام میسجنگ ایپس میں موجود ہیں۔جی ہاں اسکائپ میں اب کسی ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے بعد جب دوسرا صارف اسے دیکھے گا تو اس کا علم آپ کو بھی ہوجائے گا۔

اسکائپ کی جانب سے اب ریڈ رسیپٹ کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ کافی حد تک فیس بک سے ملتا جلتا ہے۔اسکائپ میں اب آپ کا بھیجے جانے والے پیغام کو جب فرینڈ پڑھ لے گا تو اس کے نیچے اس کا اواتار بنا نظر آئے گا، جس سے معلوم ہوجائے گا کہ آپ کا پیغام دیکھ لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close