پاکستان

بنوں: مجلس عمل کی انتخابی ریلی میں دھماکہ‘امیدوار سمیت 7 زخمی

دھماکے میں ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد کا استعمال کیا گیا جو سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا‘ پولیس

بنوں: متحدہ مجلس عمل کی انتخابی ریلی میں بم دھماکے سے امیدوار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے تختی خیل میں ایم ایم اے کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 89 کے امیدوار شیرین مالک انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ ریلی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شرین مالک سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد کا استعمال کیا گیا جو سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمق میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ملک اورنگ زیب خان کے الیکشن آفس میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close