جاوید میانداد کا عمران خان کو پان کا تحفہ

0
3

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاندادنے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیے پان کا تحفہ دے کر الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت کے لیے نیک تمناﺅں کااظہار کیا ہے۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ این اے 244 کے امیدوار علی زیدی سے دلچسپ ملاقات کی اس دوران انہیں پان کا تحفہ دیا اورانہیں اپنے ہاتھ سے پان کھلایا۔ اس موقع پرجاوید میانداد نے 1986 میں ماراگیا اپنا تاریخی چھکا یاد کرتے ہوئے کہا میں نے شارجہ میں بھارت کے خلاف پان کھاکر چھکا مارا تھا۔

جاوید میانداد نے علی زیدی کو پان دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے یہ ایک پان آپ کے لیے اورایک پان خان صاحب کے لیے۔ اس کے ساتھ ہی سابق کپتان نے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہارکیا۔رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کہا جاوید میانداد نے مجھے اپنے ہاتھوں سے تیار کیا ہوا پان کھلایا اس کے علاوہ ایک اور پان بناکر مجھے دیااور کہایہ میرے بھائی عمران خان کو کھلانا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here