پاکستان

کیپٹن صفدرکی گرفتاری کے لئے خیبرپختونخوا میں چھاپے

چھاپوں کے دوران نیب ٹیم کے ساتھ خیبرپختونخوا کی پولیس بھی موجود رہی،ذرائع

مانسہرہ:نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کےلئے نیب ٹیم نے ایبٹ آباد اور ہری پور میں چھاپے مارےتاہم کامیابی نہ ملی۔ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران نیب ٹیم کے ساتھ خیبرپختونخوا کی پولیس بھی موجود رہی۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کیپٹن صفدر کی گرفتاری کےلئے مانسہرہ پہنچی ،اس نے مقامی پولیس کے ہمراہ کئی ٹیمیں بنائیں اور ان کی گرفتاری کےلئے ایبٹ آباد اور ہری پور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تھے۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کے پاس کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں تاہم وہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کے باوجود کامیاب نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کی اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتاری کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی ہے تاہم اس حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close