شوبز

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری کے ساتھ پہلی سیلفی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ پہلی بار سیلفی شیئر کرتے ہوئے نہایت دلچسپ ٹوئٹ کی ہے۔سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر انسان چاہے وہ عام آدمی ہویا مشہورشخصیت اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر شیئر کرنا لازمی سمجھتا ہے۔ بالی ووڈ فنکاروں میں بھی یہ ٹرینڈ بہت عام ہوگیا ہے، شاہد کپور، انوشکا شرما، ویرات کوہلی ، سونم کپور سمیت بالی ووڈ کے متعدد اداکار اپنے لائف پارٹنرز کے ساتھ سیلفیز سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ا±ن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

تاہم آج تک بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کبھی بھی اپنے دل کی ملکہ گوری خان کے ساتھ کوئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی، حالانکہ شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اوراکثر اپنی اوراپنے بچوں کی تصاویراورویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔لیکن اب شاہ رخ خان نے پہلی بار اپنی اہلیہ کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور کہا ہے”بالاخر برسوں بعد مجھے میری بیوی نے اجازت دے دی کہ میں ان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں۔“

شاہ رخ خان کی اس ٹوئٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری خان نے آج تک شاہ رخ کو دونوں کی سیلفی ایک ساتھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ شاہ رخ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کسی نوجوان جوڑے کی طرح سیلفی کے لیے پوز دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں جب کہ شادی کو برسوں گزرجانے کے باجود آج بھی دونوں کے درمیان محبت صاف نظرآرہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close