پاکستان

کنونشن سینٹرمیں پی ٹی آئی کی تقریب میں عمران خان کے خلاف نعرے

عمران خان کو اس وقت شدید پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں ان کے خلاف نامنظور اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگ گئے

اسلام آباد: کنونشن سینٹر میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکنوں کی تقریب میں چیرمین عمران خان کے خلاف نعرے لگ گئے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں گجر برادری کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی شرکت کی۔ تاہم عمران خان کو اس وقت شدید پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں ان کے خلاف نامنظور اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شرکا کی عمران خان کے خلاف نعرے بازی۔

عمران خان کا وہاں بیٹھنا مشکل ہو گیا۔سنٹر میں اتنا زیادہ شور شرابا اور بدمزگی ہوئی کہ عمران خان کا بیٹھنا مشکل ہوگیا۔ اسد عمر تقریر بھی نہیں کرسکے جب کہ عمران خان مختصر تقریر کرسکے۔ منتظمین نعرے لگانے والوں کو خاموش کروانے میں مصروف رہے۔ انتظامیہ نے ہنگامہ کرنے والوں کو ہال سے نکالا تو کچھ اور لوگ کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے اسٹیج کے سامنے گو عمران گو اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close