اہم خبریںپاکستان

عمران خان نے انتخابی منشور پیش کردیا

پاکستان کے مسائل کا کوئی آسان حل نہیں ہے ، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائینگے،آنے والی حکومت کےلئے معیشت بڑا چیلنج ہوگا

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی منشور پیش کردیا ہے جس میں کرپشن کے خاتمے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا کوئی آسان حل نہیں ہے، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائینگے ،آنے والی حکومت کےلئے معیشت بڑا چیلنج ہوگا، گور ننس سسٹم میں تبدیلی سے جدت لا سکتے ہیں، کوئی نہ سمجھے ہم منشور کو آسانی سے لاگو کرینگے، ہمیں اپنے ہی منشور پر عمل کرنے کےلے سخت محنت کرنا پڑےگی،پانچ سالوں میں 50 لاکھ گھر فراہم کریں گے، پانی کاضیاع روکنے کےلئے فوری ڈیم تعمیر کریں گے، قومی واٹر پالیسی کا نفاذ یقینی بنائیں گے، خارجہ پالیسی باہمی مفادات، دوطرفہ معاملات پر استوار کریں گے،تنازعہ کشمیر کے حل پر کام کا آغاز کریں گے،کم ازکم دفاعی صلاحیت یقینی بنانا ہماری دفاعی پالیسی کا مرکزی اصول ہوگا،فوری انصاف کےلئے عدالتی اصلاحات کا جامع پروگرام شروع کریں گے۔

پیر کو انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا کوئی آسان حل نہیں ہے ،ہمارا ویژن ہے کہ ہم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے،آنے والی حکومت کےلئے معیشت بڑا چیلنج ہوگا، ہم گورننس سسٹم میں تبدیلی سے جدت لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی نہ سمجھے ہم منشور کو آسانی سے لاگو کریں گے، ہمیں اپنے ہی منشور پر عمل کرنے کےلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ریونیو اکٹھا کرنے کا نظام ہی نہیں، یہ بھی ایک چیلنج ہے کہ پیسہ کیسے اکٹھا کرنا ہے اس کےلئے ایف بی آر میں اصلاحات بہت ضروری ہیں کیونکہ وہاں پیسہ کرپشن سے ختم ہوجاتا ہے، اگر پیسہ اکٹھا کرنا ہے تو ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس وقت لوگ سمجھتے ہیں ان کا ٹیکس حکمرانوں کے لائف اسٹائل پر ضائع ہوتا ہے ،ہم حکمرانوں کی عیاشی ختم کریں گے، عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کریں گے، لوگوں کو جب ایک بار یقین آجائےگاکہ پیسہ ان پر خرچ ہوگا تو قوم ٹیکس دےگی۔

عمران خان نے کہاکہ اس وقت ملک میں کرپشن ہے اور ادارے تباہ ہیں، 10 ارب ڈالر ہر سال پاکستان سے باہر جاتا ہے، اس لیے کرپشن پر قابو پانا سب سے اہم ہے، اس پر قابو پانے کےلئے نیب اور ایس ای سی پی بہت اہم ہیں، جب کرپشن پر قابو پائیں گے تب ہی اتنا پیسہ ہوگا کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم کم قیمتوں پر گھروں کی اسکیم لے کر آرہے ہیں،پانچ سالوں میں 50 لاکھ گھر فراہم کریں گے، یہ بلین ٹرین سونامی کی طرح چینج لیا ہے، اس میں انگلینڈ کے سب سے بڑے بلڈر کی مدد لے رہے ہیں، لوگوں کو تعمیرات کی وجہ سے نوکریاں ملیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close