کھیل

میکسویل نے سرفراز احمد سے معذرت کرلی

سرفراز احمد سے بدتمیزی کرنے پر گلین میکس ویل نے ندامت کا اظہار کیا اور ان سے معافی مانگ لی جس کے بعد تلخ واقعے کا اختتام ہوگیا

کراچی:چند ماہ قبل جب آسٹریلیا کے کھلاڑی جنوبی افریقا میں بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں پکڑے گئے تو کپتان اسٹیون اسمتھ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچ روتے ہوئے میڈیا پر معافی مانگتے رہے لیکن اس واقعے سے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے سبق نہیں سیکھا حالانکہ دنیا بھر میں ان کی ساکھ پر برا اثر پڑا۔آسٹریلوی کرکٹر دنیا بھر میں اپنے سخت گیر اور بدتمیزی کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں ایسے ہی ایک واقعے میں آسٹریلیا کے گلین میکس ویل سے شکست برداشت نہیں ہوئی اور وہ اخلاقیات کی تمام حدود پار کر گئے۔

واقعے کے 24 گھنٹے بعد میکس ویل کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ سرفراز احمد سے بدتمیزی کرنے پر گلین میکس ویل نے ندامت کا اظہار کیا اور ان سے معافی مانگ لی جس کے بعد تلخ واقعے کا اختتام ہوگیا۔تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میکس ویل نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور خود چل کر سرفراز احمد کے پاس گئے ان سے اپنے رویے پر معافی مانگ لی۔اتوار کی شام ہرارے میں جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو تین قومی فائنل میں چھ وکٹ سے شکست دی تو پاکستانی کپتان سرفراز احمد خوشی سے شرسار جذباتی ہوکر میدان میں داخل ہوگئے۔وہ دیوانہ وار اپنے بیٹسمینوں شعیب ملک اور آصف علی سے مل رہے تھے اور ان کی خوشی دیدانی تھی لیکن یہ وہ لمحہ تھا جب آسٹریلیا کے بیٹسمین گلین میکس ویل کو سرفراز احمد کی یہ ادا پسند نہیں آئی۔

انہوں نے سب سے پہلے سرفراز احمد کو گالیاں دیں پھر ان سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔میکس ویل نے یہ بھی کہا کہ تمہارا کوئی کھلاڑی گراونڈ میں تم سے پہلے نہیں آیا۔ابتداءمیں سرفراز احمد نے ان کی نازیبا گفتگو کو نظر انداز کرتے رہے تاہم بعد میں وہ بھی غصے سے بے قابو ہوگئے اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close