کھیل

پاکستان ٹیم درست سمت میں گامزن ہے، شاہد آفریدی

نوجوان کھلاڑی بہترین پرفارم کررہے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ وہ آگے بھی پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے

ٹورنٹو: سابق اسٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم درست سمت میں گامزن ہے۔شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم درست سمت میں گامزن ہے، اگرچہ ابھی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کچھ دوری پر ہے مگر گرین شرٹس کی کارکردگی کافی اچھی ہے، نوجوان کھلاڑی بہترین پرفارم کررہے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ وہ آگے بھی پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہاکہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کے لیے میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوچکا اور اب لیگ کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں، انھوں نے ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close