اہم خبریںپاکستان

پاکستان گرفتاری دینے جا رہے ہیں، بھاگنے کیلئے نہیں:مریم نواز

جتنی زیادہ وضاحتیں آئیں گی، لوگ اتنے زیادہ ایکسپوز ہو جائیں گے، گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے (ن )لیگ کے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے: میڈیا سے گفتگو

لندن: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 70 سال سے جاری لڑائی اب اپنے اختتام تک پہنچنے کے قریب ہے، ہمارے ارادے متزلزل نہیں ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین نے دباو کے تمام حربے استعمال کر لیے،نواز شریف کو عوام سے دور رکھنا ایک سطحی سوچ ہے، مخالفین جو حاصل کرنا چاہتے ہیں، نتائج اس کے برعکس آ رہے ہیں کیونکہ عوام کو پتہ ہے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ ستر برس سے جو لڑائی جاری تھی، اب اس کے اختتام کا وقت آ گیا ہے۔

اب یہ 70ءاور 80ءکی دہائی کا ماحول نہیں ہے جس میں سب کو اپنی مرضی سے چلایا جاتا تھا جتنی زیادہ وضاحتیں آئیں گی، لوگ اتنے زیادہ ایکسپوز ہو جائیں گے، گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے (ن )لیگ کے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے، سازش کے منصوبہ سازوں کو پتہ ہے کہ نواز شریف کو سب سے بڑی عوامی حمایت حاصل ہے، وہ عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری واپسی کے بارے میں اللہ بہتر جانتا ہے، ہم بھاگنے کےلئے نہیں بلکہ پاکستان گرفتاری دینے جا رہے ہیں ہم ایئرپورٹ سے باہر جائیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close