پاکستان

انتخابات پر شک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا:شہباز شریف

مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ،پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ،گاڑی کو حصار میں لئے رکھا

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک فیصلہ احتساب عدالت نے دیا ہے جبکہ دوسرا فیصلہ عوام نے جمعہ کے روز ائیرپورٹ پر عوامی عدالت لگا کر دیناہے ،نوازشریف اپنی ذات کےلئے نہیں بلکہ قوم کی خدمت کیلئے آرہے ہیں ،آمد پر تاریخی استقبال ہو گا اور میں خود لاکھوں لوگوں کیساتھ ائیر پورٹ جاﺅں گا ،کارکن پر امن رہ کر استقبال کریں گے اورایک لائٹ بھی نہیں توڑیں گے ،ملک میں سرسے پاﺅں تک اربوں روپے کرپشن کرنے والوں کے نام نوشتہ دیوار ہیں لیکن سیاسی مصلحت کے تحت انہیں کٹہرے میں نہیں بلایاگیا ،عمران خان گالی گلوچ اور معاشرے کو زہر آلودہ کرنے والا شخص ہے ۔

ن لیگ تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی جبکہ انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں ،انتخابات پرشک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاﺅن میں مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن ، ٹیکسالی گیٹ، ایم اے او کالج، شاہدرہ چوک میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب اور ایک نجی ٹی وسے انٹر ویو میں کیا ۔ شہباز شریف کی آمد پر کارکنوںنے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر استقبال کیا اورقیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔

شہباز شریف نے ریلی کی صورت میں دورے کئے جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ ریلی کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا ۔پولیس کی جانب سے تمام مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے شہباز شریف کی گاڑی کو اپنے حصار میں لئے رکھا ۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور میں افسوسناک واقعہ ہواہے جس میں 20افراد شہید ہوئے ان کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ،پاکستان کو ان شہدا کی قربانیوں کے عوض امن و سکون میسرہوا ۔ انہوں نے شہدا ئے پشاور کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ آپ کو پچیس جولائی تک معطل کیا گیا ہے ،چھبیس جولائی کو آپ بحال ہو جائیں گے کیونکہ آپ عوامی نمائندے ہیں ،آپ کو معطل کرنے والے سمجھ رہے ہیں کہ اس اقدام سے (ن) لیگ کو نقصان ہو گا تو ایسا نہیں ہو گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close