بین الاقوامی

بھارتی مظالم کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال،کاروباری سرگرمیاں معطل

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ہزاروں سوگواروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے

سری نگر: بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف حریت رہنماوں کی اپیل پر آج پوری وادی میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی ہے۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور 20 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے پر حریت رہنماوں یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کی اپیل پر پورے کشمیر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ہڑتال کے باعث مقبوضہ کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے بند، کاروباری سرگرمیاں معطل اور ذرائع آمدورفت نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر مکمل سناٹا ہے جب کہ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے فورسز کی بھاری نفری عائد کر کے ٹرین کے شیڈول منسوخ کردیئے اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی ہے۔ شہریوں کو شہداءکی تجہیز و تدفن میں شرکت سے روکا جا رہا ہے۔دریں اثناءگزشتہ روز بھارتی فورسز کی گولی کا نشانہ بننے والے تینوں کو شہداءکو آج سپرد خاک کر دیا گیا۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ہزاروں سوگواروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے تینوں نوجوان ضلع شوپیاں کے علاقے کنڈالاں میں بھارتی فورسز کے مسلسل محاصرے اور سرچ آپریشن کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے کہ گولی کا نشانہ بن گئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close