شوبز

دور حاضر کے اچھے ،معیاری ٹی وی ڈراموں کو عوام پسند کررہے ہیں:صباءقمر

ہمار ا ا ور دیگر ممالک کے ٹی وی ڈراموں کا کوئی مقابلہ ہرگز نہیں ، ہم ٹی وی ڈراموں میں اپنی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کررہے ہیں

لاہور :نامور اداکارہ صباءقمر نے کہا ہے کہ دور حاضر کے اچھے اور معیاری ٹی وی ڈراموں نے بھارتی و ترکش ڈراموں کے سحر کو توڑ دیا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری ٹی وی انڈسٹری اب انتہائی معیاری اور عالمی معیار کے ڈرامے بنارہی جس کی وجہ سے ناظرین اب پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمار ا ا ور دیگر ممالک کے ٹی وی ڈراموں کا کوئی مقابلہ ہرگز نہیں ، ہم ٹی وی ڈراموں میں اپنی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کررہے ہیں اور یہی پاکستانی عوام دےکھنا چاہتی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close