کاروبار

سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے گر کر59ہزار 100 رہ گئی

کراچی: سونے کی تولہ قیمت 400 روپے گر کر59ہزار 100 رہ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت17ڈالرکی کمی سے1248ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور343روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59ہزار 100 اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 668روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے780 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 668روپے 72پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close