شوبز

فلم ”جیک پاٹ “ کی کامیابی سے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ‘فلمسٹار ثناء

فلم میں میرے ساتھ جاوید شیخ اور نئی کاسٹ نے بڑی عمدگی سے اپنے اپنے کردار ادا کیے ہیں،گفتگو

لاہور: فلمسٹار ثناءنے کہا ہے کہ فلم ”جیک پاٹ “ کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ فلم بین اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ،اس فلم کی کامیابی سے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرے ساتھ جاوید شیخ اور نئی کاسٹ نے بڑی عمدگی سے اپنے اپنے کردار ادا کیے ہیں اور اس فلم میں وہ تمام چیزیں ہیں جو ایک اچھی فلم کا حصہ ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کی کامیابی نہ صرف میری بلکہ پوری ٹیم کی کامیابی ہے اور خاص طور پر فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو کریڈٹ جاتا ہے ۔ ثناءنے کہا کہ اس طرح کی فلمیں بنتی رہیں تو پاکستان فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close