اہم خبریںپاکستان

پتہ نہیں کون سے الیکشن ہونے جا رہے ہیں: نواز شریف

ہمیں سزائیں دینے کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا تھا جسے 5 بار تبدیل کرکے سنایا گیا:سابق وزیراعظم

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونے جارہی ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ کی بدترین دھاندلی ہونے جارہی ہے، سوائے افسوس کے اور کیا کہا جا سکتاہے، پتہ نہیں کون سے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں سزائیں دینے کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا تھا جسے 5 بار تبدیل کرکے سنایا گیا جب کہ انتخابات پر اربوں روپے ضائع کرنے کے بجائے اقتدار کی کرسی پر جس لاڈلے کو بٹھانا ہے بٹھادو۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاونڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاونڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close