اہم خبریںپاکستان

لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل

موبائل فون سروس سیکیورٹی حکام کی جانب سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظرمعطل کی گئی ہے

لاہور: نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کو جواز بناتے ہوئے شہر کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس سیکیورٹی حکام کی جانب سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظرمعطل کی گئی ہے۔اس سے قبل سیکیورٹی حکام نے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہور ایئرپورٹ، والڈ سٹی لاہور، شاہدرہ، برکی ہڈیارہ اور نواب ٹاو¿ن ایریا میں سہہ پہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس معطل کی جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close