اہم خبریںپاکستان

نواز شریف، مریم نواز گرفتاری کے بعد خصوصی طیارے سے اسلام آباد روانہ

دونوں ن لیگی رہنماوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جارہا ہے جو تقریباً 40 منٹ میں وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پہنچے گا

لاہور:ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
نواز شریف اور مریم نواز نجی طیارے کی پرواز ای وائی 243 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔ ان کے ساتھ تقریباً 40 کے قریب ن لیگی رہنما بھی موجود ہیں۔
دونوں ن لیگی رہنماو¿ں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جارہا ہے جو تقریباً 40 منٹ میں وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پہنچے گا۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نیب کی 6 رکنی ٹیم، سیکیورٹی اہلکار اور ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تین رکنی ٹیم نے بھی مریم نواز اور نواز شریف کے پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close