اہم خبریںپاکستان

نواز شریف اور مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

نواز شریف اور مریم نواز نجی طیارے کی پرواز ای وائی 243 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے ہیں

لاہور:ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لانے والا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اتر گیا۔نواز شریف اور مریم نواز نجی طیارے کی پرواز ای وائی 243 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔ ان کے ساتھ تقریباً 40 کے قریب ن لیگی رہنما بھی موجود ہیں۔

طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو میدان جنگ بنادیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ کہ آج نواز شریف نہیں انقلاب آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 70سال سے جو رسوائی جھیلتے رہے، اس سے نجات حاصل کرنی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تین رکنی ٹیم نے مریم نواز اور نواز شریف کے پاسپورٹ لے لیے ہیں۔انہیں حج لاونج میں بٹھادیا گیا جہاں دونوں کی ملاقات نواز شریف کی والدہ سے کروائے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close