اہم خبریںپاکستان

نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل پہنچادیا گیا

پاکستان کو میدان جنگ بنادیا گیا ہے، ملک بھر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، نواز شریف کی طیارے میں گفتگو

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔نواز شریف اور مریم نواز نجی طیارے کی پرواز ای وائی 243 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ ان کے ساتھ تقریباً 40 کے قریب ن لیگی رہنما بھی موجود تھے۔دونوں ن لیگی رہنماوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کیا جائے گا۔سہالہ ریسٹ ہاوس کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تین رکنی ٹیم نے بھی مریم نواز اور نواز شریف کے پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔ادھر احتساب عدالت کے جج نے نیب کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نواز کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔احتساب عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کی قید کے وارنٹ جاری کردیے۔نیب پراسکیوٹر سردار مظفر عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے گرفتار ملزمان کو زیادہ دیر تک نیب یا پولیس کی تحویل میں نہیں رکھا جاسکتا۔سردار مظفر نے کہا کہ عدالت میں نواز شریف اور مریم نواز کو پیش کرنا ممکن نہیں تھا، اسی وجہ سے عدالت سے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close