کاروبار

کسٹمز کی کارروائی : کروڑوں روپے مالیت کی سمگلنگ ناکام بنا دی

1 کروڑ 81 لاکھ 40 ہزار روپے کا کپڑا، موبائل فون سیٹ سمیت دیگر اشیا ضبط کرلی گئی ہیں

اسلام آباد: کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے اسمگلروں سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں، لاکھوں لیٹر ڈیزل، کپڑا، موبائل فون سمیت دیگر اشیا پکڑ کر ضبط کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اسمگلروں سے 2 لاکھ 37ہزار 500 لیٹر ڈیزل آئل، 33قیمتی گاڑیاں، 60بوتل غیر ملکی شراب کے علاوہ 1کروڑ 81لاکھ 40 ہزار روپے کا کپڑا، موبائل فون سمیت دیگر اشیا ضبط کی گئی ہیں, ان میں سے 60 بوتل غیر ملکی شراب ایم سی سی پریونٹو،4 گاڑیاںایم سی سی حیدرآباد، 29گاڑیاں ایم سی سی کوئٹہ ،16 ہزار لیٹر ڈیزل آئل ایم سی سی پریوینٹو ، 2 لاکھ 21 ہزار لیٹر آئل ایم سی سی گوادر،ایم سی سی پریوینٹو، حیدرآباد اور کوئٹہ کے حکام نے مجموعی طور پر 1 کروڑ 81 لاکھ 40 ہزار روپے کا کپڑا، موبائل فون سیٹ سمیت دیگر اشیا ضبط کرلی گئی ہیں۔

اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام کی جانب سے پکڑی جانے والی اشیا کی نیلامی کی جائے گی اور رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی جبکہ اسمگلروں سے پکڑی جانے والی غیر ملکی شراب تلف کردی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close