اہم خبریںپاکستان

الیکشن کے بعد ملک میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو جائےگا ،عمران خان

غریبوں کے بچے بھی انہی سکولوں میں پڑھ سکیں گے جہاں امیروں کے بچے پڑھتے ہیں،بھارہ کہو میرا حلقہ ،یہاں کے مسائل کا ادارک ہے:بھارہ کہو میں جلسے سے خطاب

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد ملک میں ایسی تبدیلی آئےگی کہ ملک میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو جائےگا ،غریبوں کے بچے بھی انہی سکولوں میں پڑھ سکیں گے جہاں امیروں کے بچے پڑھتے ہیں، بھارہ کہو میرا حلقہ ہے ،مجھے یہاں کے مسائل کا ادارک ہے ،الیکشن جیت کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔ہفتہ کو این اے 53 بھارہ کہو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے بعد ملک میں ایسی تبدیلی آئےگی کہ ملک میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو جائےگا ،غریبوں کے بچے بھی انہی سکولوں میں پڑھ سکیں گے جہاں امیروں کے بچے پڑھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچاﺅںں گا اور اسے وہاں پہنچا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر عوام کے مسائل حل کریں گے ،بھارہ کہو میرا حلقہ ہے اور مجھے یہاں کے مسائل کا ادارک ہے اور میں ہی اس حلقے کے مسائل حل کراﺅنگا۔انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کے مسائل بھی حل کریں گے پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس میں خواتین کی بہت بڑی تعداد شامل ہے ہم اقتدار میں آکر خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

جلسے میںآزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی شرکت کی ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ کشمیری چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل ہو اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند ہوں،25 جولائی کو پی ٹی آئی کامیاب ہو گی ،عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے اور ملک سے کرپشن ، لوٹ مار اورفراڈ کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close