اہم خبریںپاکستان

اگر شکست کا خوف نہیں تو بلاول بھٹو زرداری کا راستہ کیوں روکتے ہوں: زرداری

پیپلزپارٹی کے راستے میں رکاوٹیں کوئی نئی بات نہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو پتہ ہے کہ ان رکاوٹوں کو جمہوری طریقے سے کیسے عبور کرتے ہیں،سابق صدر

کراچی : سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔اگر شکست کا خوف نہیں تو بلاول بھٹو زرداری کا راستہ کیوں روکتے ہوں۔ہفتہ کو جاری ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے راستے میں رکاوٹیں کوئی نئی بات نہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو پتہ ہے کہ ان رکاوٹوں کو جمہوری طریقے سے کیسے عبور کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1988سے لے کر 2018تک ہر انتخابات کے دوران کبھی آئی جے آئی بنائی تو کبھی پیپلزپارٹی کی جیتی ہوئی نشستیں چوری کی گئیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف کردار کشی کی کوئی مہم بھی نہیں ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جب کوئی خاندان دہشتگردی کا شکار ہوتا ہے تو انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔ وہ دہشتگردی کے شکار خاندانوں کا درد سمجھ سکتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا منشور ترقی، روشنی اور امن کا منشور ہے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔ 25جولائی جیالوں کی فتح کا دن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close