صحت

جھانوی کپور جلد فلم ”دھڑک“ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی

چاہتی ہوں اسکرین پر مدھوبالا، وحیدہ رحمن اور مینا کماری کی طرح جلوے اور جادو بکھیروں

ممبئی: اداکارہ سری دیوی کی 21 سالہ بیٹی جھانوی کپور جلد ہی اپنی پہلی فلم ‘دھڑک’ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔جھانوی کپور کی اس فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جسے شائقین نے بہت پسند کیا ہے۔جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد کہا تھا کہ وہ والدہ یا خاندان کا سہارا لے کر اپنی پہنچان بنانے کے بجائے اپنی محنت اور کام سے اپنی شناخت بنائیں گی۔

تاہم اب انہوں نے اپنی والدہ کے بجائے بولی وڈ کی ماضی کی خوبصورت اور بہترین اداکاراوں کی طرح اداکاری میں جلوے دکھانے کے خواہش کا اظہار کیا ہے۔جھانوی کپور نے اپنی خواہش بتاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ اسکرین پر مدھوبالا، وحیدہ رحمٰن اور مینا کماری کی طرح جلوے اور جادو بکھیریں۔ جھانوی کپورنے بھارتی خبررساں ادارے ‘آئی اے این ایس’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اسکرین پر مدھوبالا، مینا کماری اوروحیدہ رحمٰن کی طرح اداکاری کرکے خود کو منوانا چاہتی ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close