اہم خبریںپاکستان

سانحہ مستونگ: وزیراعظم ناصر الملک کا کل یوم سوگ کا اعلا ن

وزیر اعظم آفس کی جانب سے وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی جس پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر کل سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کردیا۔ نگراں وزیراعظم نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے شہدا کو خراج عقیدت اور غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے لیے قومی سطح پر یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے۔اس ضمن میں وزیر اعظم آفس کی جانب سے وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی جس پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پشاور اور مستونگ میں دہشتگردی کے واقعات کے باعث کل بروز اتوار یوم سوگ منایا جائے گا ، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران انتخابی سرگرمیوں میں دھماکوں کے نتیجے تقریبا 150 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کے ان واقعات میں دو انتخابی امیدوار بھی جاں بحق ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close