اہم خبریںپاکستان

نگراں وزیراعظم کی شہید سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت

ناصرالملک سراوان ہاوس پہنچے اور سانحہ مستونگ میں شہید سراج رئیسانی کے خاندان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر سراج رئیسانی و دیگر شہداءکیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

کوئٹہ: نگراں وزیراعظم ناصرالملک سانحہ مستونگ پر تعزیت کے لیے کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے خودکش حملے میں شہید سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان علاوالدین مری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ناصرالملک سراوان ہاوس پہنچے اور سانحہ مستونگ میں شہید سراج رئیسانی کے خاندان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر سراج رئیسانی و دیگر شہداءکیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ناصرالملک گورنر ہاوس میں امن و امان کے سلسلے میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔ نگراں وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر سراوان ہاوس اور دیگر اہم علاقوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔جمعے کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسے کے دوران خود کش حملے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جب کہ 150 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی پی بی 35 مستونگ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close