اہم خبریںپاکستان

حیدرآباد کے قریب قومی شاہراہ پر بس حادثہ، 17 باراتی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

حیدرآباد: قومی شاہراہ پر بس کو ٹرالر کی ٹکر سے 17 باراتی جاں بحق جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔حیدرآباد میں ہالہ کے قریب قومی شاہراہ پر باراتیوں کی بس المناک حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ المناک حادثہ ہالہ کے قریب پیش آیا جہاں پر سکرنڈ سے واپس آنے والی باراتیوں کی بس پنکچر ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑی تھی کہ سامنے سے آنے والا ٹرالر کوسٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہے جب کہ اسپتال کے ذرائع کے مطابق 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close