شوبز

سری دیوی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی:سجل علی

لاہور: اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شوبز میں محنت کے ساتھ قسمت کا بھی عمل دخل ہوتا ہے ،میں پاکستان کی واحد اداکارہ ہوں جس نے کم عمری میں بالی ووڈ کے ساتھ پاکستان فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور مجھے خدا نے جس قدر شہرت عطاءکی اسکا تصور میرے ذہن میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک میں پچاس سے زیادہ ڈرامہ سیریل میں کام کر چکی ہوں اور ابھی منزل کا حصول باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ میں سری دیوی نے بڑا متاثر کیا اور خواہش تھی کہ آگے بھی ان کے ساتھ فلموں میں کام کرتی مگر افسوس کہ انکے دنیا سے جانے کے بعد یہ خواہش ادھوری رہ گئی ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close