بین الاقوامی

نئی دہلی: نریندرا مودی کے جلسے میں ٹینٹ گرنے سے 67 افراد زخمی

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے جلسے میں ٹینٹ گرنے سے 67 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے ضلع مڈناپور میں وزیراعظم مودی عوامی اجتماع سے خطاب کرنے پہنچے تھے تاہم جلسہ کے شرکاءکو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے نصب ٹینٹ اچانک شرکاءپر گر گیا جس کی زد میں اکر 67 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندرا مودی نے جلسہ گاہ کا ٹینٹ گرنے پر تقریر روک کر امدادی کام کی نگرانی کی، ادھوری تقریر کو مختصر کرنے کے بعد وہ زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسپتال کے دورے کے دوران زخمی خاتون کارکن نے وزیراعظم سے آٹوگراف بھی لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کا ٹینٹ کارکنان کے ٹینٹ کے بانس پر چڑھنے کی کوشش کے دوران گرا تاہم شرکاءکے نظم وضبط کا مظاہرہ کرنے کے باعث بھگڈر نہیں مچی جس کی وجہ سے کم نقصان ہوا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد دی جاری ہے اور تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close