شوبز

پاکستان کا فوک میوزک دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے‘ گلوکارہ صنم ماروی

کلاسیکل موسیقی کی تربیت حاصل کی لیکن میرا رجحان فوک میوزک کی طرف تھا

کراچی: گلوکارہ صنم ماوری نے کہا کہ پاکستان کا فوک میوزک دنیا بھر پسند کیا جاتا ہے‘ دنیا کے مختلف ملکوں میں فن کا مظاہرہ کیا‘ میری شہرت میرے وطن کے حوالے سے ہے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا میں نے دنیا کے ہر خطہ میں گائیکی کا مظاہرہ کیا ہے، مجھے ہر جگہ بے پناہ محبت اور پزیرائی ملی مجھے جو عزت اور شہرت ملی وہ میرے اور میرے ملک کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

میری شہرت میرے وطن کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کلاسیکل موسیقی کی تربیت حاصل کی لیکن میرا رجحان فوک میوزک کی طرف تھا۔صوفیانہ کلام گاکر جو سکون ملتا ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ استاد نصرت فتح علی خان اور عابدہ پروین میرے پسندیدہ فنکار ہیں۔ صنم ماروی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے پاکستان کا فوک میوزک دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close