اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد: بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں خاکسترہوگئیں

آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا، آج ہفتہ وار بازار بند تھا،سی ڈی اے حکام

اسلام آباد: پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ بجھانے کے لیے سی ڈی اے کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کی گئی اور کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا، آج ہفتہ وار بازار بند تھا، اس لئے فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close