اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کا غیراخلاقی زبان استعمال کرنے پر عمران خان کو نوٹس

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کل یعنی جمعرات کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 4 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان سیاسی جماعتوں کی جانب سے نازیبا اشتہارات نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close