اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ وہ سازشیں کرکے وزیراعظم بن سکتے ہیں:بلاول

ن لیگ اور پی ٹی آئی آمر کی پیداوار ہیں ،معاشی اور سیاسی پالیسی ایک ہے ،جلسے سے خطاب،میڈیا سے بات چیت

لالہ موسیٰ/ منڈی بہاﺅ الدین:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ وہ سازشیں کر کے وزیراعظم بن سکتے ہیں،اگر وہ اتنے ہی مقبول ہوتے تو انہیں اتنی سہولتیں دینے کی کیا ضرورت ہے کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جیالے لڑنے کےلئے پرجوش ہیں،پہلے بھی مشکل وقت کا سامنا کرچکے ہیں، اب بھی مشکلات کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہیں ،کالعدم تنظیموں کا الیکشن لڑنا جمہوریت کی توہین ہے ۔

ن لیگ اور پی ٹی آئی آمر کی پیداوار ہیں ،معاشی اور سیاسی پالیسی ایک ہے ۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کر کے شاید قلیل مدت فائدہ اٹھالیا جائے اور یہ لاڈلے کی پرانی عادت ہے تاہم اس عمل سے قوم کو طویل مدت نقصان پہنچے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، خان صاحب کی غلط فہمی ہے کہ سازشیں کر کے وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں، اگر وہ اتنے ہی مقبول ہوتے اور عوام ان کے ساتھ ہوتے تو انہیں اتنی سہولتیں دینے کی کیا ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ہو یا جی ڈی اے وہ آزادانہ انتخابات میں مقابلہ نہیں کرسکتے، جو بھی سازشیں ہورہی ہیں ایک دن ان کے ثبوت سامنے لائینگے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جیالے لڑنے کے لیے پرجوش ہیں، وہ پہلے بھی مشکل وقت کا سامنا کرچکے ہیں اور اب بھی مشکلات کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام دوست پالیسیز کو ملکی سیاست پر ترجیح دوں گا ¾پہلے بھی کہا کہ کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ان پر بار بار اعتراض کیا اور الیکشن کمیشن کو بھی شکایت کی، کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب کی سیاست میں نظریاتی بحران ہے اس کےلئے پیپلز پارٹی لڑے گی، پی ٹی آئی اور نواز شریف پارٹی کا منشور ایک جیسا ہی ہے، ہماراسفرصرف الیکشن تک محدود نہیں ہے، اس لئے پیپلز پارٹی کا منشور باقی تمام جماعتوں سے مختلف ہے۔ ہم بے نظیر بھٹو کے فلسفے پر چلتے ہوئے مثبت سیاست کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڈلے کی سیاست سے مستقبل میں ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عمران خان شفاف الیکشن سے ڈرتے ہیں۔ بعد ازاں منڈی بہاﺅ الدین میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسان دوست پالیسی بنائی ہے ۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غربت کامقابلہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک مٹاﺅ پالیسی کے تحت لوگوں کو آسان قرضے دینگے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کارکنان نے جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close