اہم خبریںپاکستان

اڈیالہ جیل میں قیدنوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

5 جولائی کو پوسٹل بیلٹ کاعمل مکمل ہوااب گنجائش نہیں:الیکشن کمیشن

اسلام آباد:25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن صفدراپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں پوسٹل بیلٹ کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔

الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ 5 جولائی کو پوسٹل بیلٹ کاعمل مکمل ہوااب گنجائش نہیں ،کمیشن نے کہا کہ نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر بعد میں جیل آئے ،تینوں مجرم قید میں رہتے ہوئے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے،الیکشن ایکٹ میں ایسی صورتحال میں رعایت موجود نہیں۔ان کا کہناتھا کہ الیکشن ایکٹ کی ہر شق پر من و عن عمل کیا جا رہاہے –

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close