اہم خبریںپاکستان

ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے :نواز شریف

میرے خلاف جو اقدامات اٹھائے گئے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ،سوشل میڈیا ،لیگی پولنگ ایجنٹس کےلئے مرتب کردہ تحریری ہدایت نامے میں پیغام

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے اوراسی میں ملک کی بقاءہے ،میرے خلاف جو اقدامات اٹھائے گئے تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ نواز شریف کا یہ پیغام مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا اور لیگی امیدواروں کے چیف پولنگ ایجنٹس کےلئے مرتب کردہ تحریری ہدایت نامے میں دیا گیا ہے جبکہ اس میںمسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا پیغام بھی شامل ہے۔

نواز شریف کے پیغام کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے ،پاناما میں میرا نام تک شامل نہیں تھالیکن میرے خلاف من گھڑت مقدمہ بنایا گیا ۔سب سے پہلے مجھے وازرت عظمیٰ ، پھر مسلم لیگ (ن)کی صدارت سے ہٹایا گیا ،یہ ایسے اقدامات ہیں جن کی پاکستانی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے اسی میں ملک کی بقا ءہے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close