اہم خبریںپاکستان

پیپلز پارٹی یوٹرن یا شو بازی نہیں صرف عوام کےلئے کام کرتی ہے:بلاول

پیپلزپارٹی کےخلاف ہمیشہ اتحاد بنے ، ہم لڑتے رہے، کمزور جمہوریت بھی مضبوط آمریت سے بہتر ہے:میڈیا سے با ت چیت

چنیوٹ:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنے ¾ ہم لڑتے رہے، کمزور جمہوریت بھی مضبوط آمریت سے بہتر ہے ،صوبہ پنجاب میں موجود نظریاتی بحران کو ان کی پارٹی ہی ختم کرےگی، پارٹی کارکنان کی جانب سے ملنے والی محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا پیپلز پارٹی یوٹرن یا شو بازی نہیں صرف عوام کےلئے کام کرتی ہے،ملک میں گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہ کی جائے ،بی بی شہید کے نامکمل مشن کو پورا کروں گا،جو پیپلز پارٹی کے پاکستان بچانے کے منشور پر ساتھ دے سکتے ہیں ان سے اتحاد ہوسکتا ہے۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پنجاب کے عوام چاہتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پارٹی ان کا ساتھ دے تاکہ ان کے مسائل حل کیے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان سے انہیں جو محبت ملی ہے اسے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان کے جس بھی حصے میں پہنچا، وہاں کی عوام نے بھرپور استقبال کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کے عوام آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں، تاہم پنجاب میں نظریاتی بحران کو پاکستان پیپلز پارٹی ہی ختم کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی یوٹرن یا شو بازی نہیں صرف عوام کے لیے کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جہاں جارہے ہیں وہاں اپنا منشور پیش کر رہے ہیں اور ایسے میں نظر آرہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں کہ اب ان کے مسائل پر بات کی جائے اور ملک میں گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہ کی جائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ میثاق جمہوریت کا مقصد جمہوریت کو مضبوط کرنا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے سیاسی سفر کا آغاز ہے اور میں یہ سفر جاری رکھوں گا اور بی بی شہید کے نامکمل مشن کو پورا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کام کو پورا کرنے کے لیے ایک دن درکار نہیں بلکہ اس کے لیے طویل جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام سے رشتہ ختم کرنے کی سازش کے تحت ہی بی کو شہید کیا گیا تھا۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنے لیکن ہم لڑتے رہے، کمزور جمہوریت بھی مضبوط آمریت سے بہتر ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن )کی پالیسی ایک ہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو صرف پیپلزپارٹی کے منشورکی ضرورت ہے وہ اسے دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں،ہم یوٹرن کی سیاست نہیں کرتے،عوام گالم گلوچ نہیں، مسائل حل کرنے کی سیاست چاہتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close