شوبز

اداکارہ بھی انسان ہوتے ہیں ‘ہمیں بھی عام لوگوں کی طر ح ٹریٹ کیا جائے‘کاجول

تصویر لینے کیلئے گھنٹوں کھڑے رہنے پر اداکارہ نے فیشن فوٹو گرافرز کو کھری کھری سنا دیں

ممبئی:نامور بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اس لیے ہمیں بھی عام لوگوں کی طرح ٹریٹ کیاجائے۔اداکارہ کاجول کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جن کا سحرکبھی ختم نہیں ہوتا۔ کاجول کے جتنے پرستار ماضی میں تھے اس سے کہیں زیادہ آج ہیں۔

جب کہ صحافی اور فوٹوگرافرز ان کی ایک تصویر لینے کے لیے گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں تاہم کاجول کو صحافیوں اورفوٹوگرافرزکا یہ رویہ پسند نہیں اور انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول نے پاپارازی(فیشن فوٹوگرافرز)کو خوب کھری کھری سنائیں اور کہا آپ چاہے کہیں بھی جائیں، عام لوگوں کی طرح کافی پینے جائیں یا جم جائیں، پاپارازی وہاں موجود ہوتے ہیں اورہر وقت اداکاروں کی تصاویر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

کاجول نے کہا اگراتفاق سے آپ نے اس وقت اچھے کپڑے نہ پہنے ہوں یا تیار نہ ہوئے ہوں تو آپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور جج کیا جاتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں آپ کو بالکل فیشن سینس نہیں ہے یا آپ کوکپڑے پہننے کی بھی تمیز نہیں ہے۔ کاجول نے پاپارازیوں کے اس رویے کو نہایت خراب قراردیا۔کاجول نے فوٹوگرافرز اورصحافیوں پر بھڑکتے ہوئے کہا کیا ہم نارمل اور عام انسان نہیں ہیں یا کیا ہم انسان ہی نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا وہ دوسروں کی جانب سے کیے جانےوالے تبصروں سے متاثر ہوتی ہیں وہ بچپن سے ایسی ہیں۔ کاجول نے سوال کرتے ہوئے کیا ایک عام انسان ہر وقت تیار ہوکر رہتا ہے؟

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close