شوبز

بھارت سے پیشکش ہوئی مگر صرف پاکستان میں ہی کام کرنا چاہتی ہوں ،لیلیٰ

ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلموں سے دور رہی،اب دوبارہ واپسی کررہی ہوں، انٹرویو

لاہور:معروف اداکارہ لیلی نے کہا ہے کہ میں نے ابھی فلم انڈسٹری میں بہت کام کرنا ہے ،بعض ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود کو فلموں سے دور کر رکھا تھا مگر اب میں دوبارہ سے فلموں میں بھرپور انداز میں آرہی ہوں اور 2018 میں میری دو فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری فلم شور شرابا میں میرے گانے کو فلم بینوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جس کی مجھے بڑی خوشی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں فلم انڈسٹری اپنے عروج پر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود ہی بعض وجوہات کی بنا پر فلموں سے دوری اختیار کررکھی تھی مگر اب میں باقاعدہ طور پر فلموں میں کام کررہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے متعدد بار بھارت سے کام کرنے کی پیشکش بھی ہو چکی ہے مگر میں صرف پاکستان میں ہی کام کرنا چاہتی ہوں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close