اہم خبریںپاکستان

نواز شریف کی طبیعت نا ساز،آج ہسپتال منتقل ہونے کا خدشہ

خون میں یوریا کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ گئی،گردے فیل ہونےکا خدشہ ،ڈاکٹر

راولپنڈی: نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔ اڈیالہ جیل ڈاکٹروں نے نوازشریف کا طبی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس طرح ان کے گردے فیل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کیا کہ اگر نوازشریف کو اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت ان کے گردے کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں کیوں کہ جیل کے اسپتال کے اندر سہولیات میسر نہیں کہ نوازشریف کو آئی وی فلوئیڈز دیا جاسکے۔نگران حکومت پنجاب نے رات گئے اجلاس میں تمام صورتحال کا جائز ہ لیا۔ سابق وزیر اعظم کو آ ج ہسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا جائیگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close