اہم خبریںپاکستان

ایماندار آدمی کبھی ضمیر نہیں بیچتا،شریف خاندان مظلومیت کا ڈرامہ کر رہا ہے: عمران خان

ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت ہے‘ 25 جولائی کو خود بھی گھروں سے نکلنا ہے دوسروں کو بھی نکالنا ہے‘ لاہور میں جلسوں سے خطاب

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایماندار آدمی کبھی خوف کی وجہ سے یا پیسے کے لیے اپنا ضمیر نہیں بیچتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکو ملک کو مقروض کر گئے، شریف خاندان اربوں روپے بڑے بڑے پراجیکٹ پر خرچ کرتے ہیں کیونکہ اس میں پیسا بنتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جتنا مظلومیت کا ڈرامہ کر رہا ہے اتنا تو فلموں میں بھی نہیں دیکھا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں گرمی لگتی ہے، اگر وہ قوم کا پیسہ چوری نہ کرتے تو انہیں جیل نہ جانا پڑتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت ہے، 25 جولائی کو خود بھی ووٹ کے لیے گھروں سے نکلنا ہے اور دوسروں کو بھی نکالنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے ممبئی حملوں کی بات بھارت کو خوش کرنے کے لیے کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پرظلم بند کرے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کو ہمارےالیکشن میں دھاندلی کی بڑی فکر ہے، بھارت کو پاکستان کی نہیں نوازشریف کی فکر ہے، بھارتی میڈیا جانتا ہے کہ میں کسی کا پتلا نہیں بن سکتا، اسی لئے میرے خلاف ہے۔انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 110ارب روپے ہے، جب کہ صرف لاہور کا ترقیاتی بجٹ 350 ارب روپے ہے، لاہور میں خیبرپختونخواہ سے 300فیصد زیادہ پیسہ خرچ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ساری جماعتیں ایک طرف اورپی ٹی آئی ایک طرف ہے، کے پی حکومت نے اشتہاروں میں نہیں عملی طورپر کام کئے، لاہور کے ترقیاتی بجٹ کا پیسہ کہاں گیا، سب کو پتا ہے، پیسہ لندن چلا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار کوئی امیر جیل گیا ہے، تو فلموں کے سین شروع ہوگئے، اربوں چوری کرکے باہر لے جانے والوں کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ مل رہی ہے، کہتے ہیں، اڈیالہ جیل میں مچھر کاٹ رہے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج کل شہبازشریف کے چہرے پر خوف نظر آرہا ہے، عابد باکسر کہتا ہے کہ شہبازشریف زمینوں پر قبضہ کرنے کا کہا تھا، عابد باکسر چیف جسٹس کے سامنے بیان دینے کو تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہ میں کسی کے خلاف ایک ایف آئی آر تک نہیں کٹوائی، انشااللہ پنجاب میں پولیس ٹھیک کرکے دکھاو¿ں گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close