اہم خبریںپاکستان

جب تک طاقتور عدلیہ موجود ہے ملک پر اللہ کا فضل رہے گا:چیف جسٹس

کسی سے نا انصافی نہیں کرینگے،جسٹس شوکت صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہوگا،جسٹس میاں ثاقب نثار

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کے متنازعہ بیان پر ازخود لینے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے،فاضل جج جسٹس شوکت صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہوگا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے متنازعہ بیان کے خلاف از خود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے درخواست کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہوگا، کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے عدالت کے اندر آئین سے اپنا حلف پڑھ کر بھی سنایا۔چیف جسٹس نے درخواست گزار کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف کچھ نہیں ہو رہا، جب تک طاقتور عدلیہ موجود ہے ملک پر اللہ کا فضل رہے گا، اگر آپ اس معاملے پر پٹیشن دائر کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں، اس معاملے پر پہلے ہی نوٹس لیا جا چکا ہے، میں اس معاملے پر از خود نوٹس نہیں لے رہا۔

درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ جسٹس شوکت صدیقی ،نواز شریف کے قریبی ساتھی اور عرفان صدیقی کے عزیز ہیں، وہ عدلیہ کے مخالف اور سیاسی ایجنڈے کے حامل ہیں، ان کی متنازعہ تقریر سے لگتا ہے کہ وہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی اپیل کی سماعت کرنا چاہتے تھے۔درخواست کے متن میں ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی نے ملکی ادارے کے خلاف بیان دیا جو ان کے اپنے حلف کی خلاف ورزی اور ملکی وفاداری سے روگردانی کے مترادف ہے، جسٹس شوکت صدیقی اپنے عہدے پر برقرار رہنے کی اہلیت کھو چکے ہیں لہٰذا اعلی عدلیہ ان کے خلاف کارروائی کےلئے ازخود نوٹس لے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close